نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی 9مئی کے مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت

26

گوجرنوالہ،24مئی  (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  نو مئی   کے مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے  اور کہا ہے کہ شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہر شرپسند جیل کی سلاخوں کے پیچھے کیا جاے،اورانوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے عمل کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں   نے  سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ میں اہم  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلی پنجاب  کوامن و امان کی صورتحال اور 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں گرفتار شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا،جن میں بینظیر روڈ کے ذریعے گوجرانوالہ کو سیالکوٹ موٹروے سے لنک کیا جائے گا،   موڑ ایمن آباد کے قریب ایک ہزار کنال اراضی پر یونیورسٹی اور نیو ٹیچنگ ہسپتال میں برن یونٹ بنانے کی منظوریدی ،اوروزیر آباد بائی پاس کی  بھی منظوری دی ۔انہوں نے   کہا کہ  چن دا قلعہ سے عزیز کراس تک جی ٹی روڈ کو از سر نو تعمیر کیا جائے۔

 نگران وزیر اعلی نےگوجرانوالہ سے حافظ آباد اور گوجرانوالہ سے شیخوپورہ روڈ پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدا یت دی اور مرید کے سے کرتار پور اور علی پور چٹھہ سے حافظ آباد روڈ کا کام جلد مکمل کرنےاورعوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس   میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت،  گوجرانوالہ کے کمشنر،آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ حکام نےشرکت  کی۔