یوم تکریم شہدا ء، اسپیکر قومی اسمبلی  نے کیپٹن سرور شہید نشان حیدر  کی یادگار سنگھوری سرور شہید پر پھول چڑھائے

12

گوجر خان،25 مئی (  اے پی پی): ملک بھر کی طرح گوجر خان میں بھی یوم تکریم شہدا ءجوش جذبے سے منایا گیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  نے کیپٹن سرور شہید نشان حیدر  کی یادگار سنگھوری سرور شہید پر پھول چڑھائے۔ کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کی یادگار پر فضا ء پاک فوج زندہ باد شہداء پاکستان زندہ باد کے  نعروں سے گونجتی رہی۔

ا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا کے بعد میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہو چکی ہے  سب کو  ملکر  دنیا کو  یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں، پاک فوج کے بیٹے ہمارے بیٹے ہیں، قوم کے بیٹے ہیں ،ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں  ۔انہوں نے کہا کہ جو سانحہ 9 مئی میں ملوث شامل انھیں سخت سزائیں دی جائیں گی،  جنہوں نے ہمارے شہیدوں کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا،  فوجی املاک کو نقصان پہنچایا وہ کسی معافی کے قابل نہیں ،پاک فوج کی عظمت  و ارض پاک کی عظمت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

ا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  شہیدوں سے ہمیں پیار ہے ،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،  تحصیل گوجر خان کے  متعدد مقامات  میں تعلیمی اداروں و سماجی شخصیات نے بھی یوم تکریم شہیدا پاکستان کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا  ہے ،جن میں   پاک فوج و شہدا  ء پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان ایس پی صدر  و دیگر مقامی باسیوں کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ سیاسی سماجی و ادبی شخصیات نے شرکت کی  ۔