خیرپور، 25مئی(اے پی پی): ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے کہا ہے کہ پولیس فورس نے مختلف ڈاکو گینگس کے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔
ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 33 سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو عبد اللہ عرف عبدو پھلپوٹو رانی پور کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا، خطرناک ڈاکو گینگس کے ڈاکوجیکب آباد اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیے گئے، گرفتار ڈاکو گینگس کے قبضے سے ٹریکٹر گندم صاف کرنے والا تھریشر اور 45 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی، گرفتار کیے جانے والے ڈاکو اغوا برائے تاوان قتل ڈکیتی لوٹ مار اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلیں ٹریکٹر اور تھریشر مالکان کے حوالے کردئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلح درجنوں راونڈ اورماسٹر چابیاں بر آمد کرلی گئی، امن دشمن ڈاکو گینگس کے خلاف بغیر کسی وقفے کے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔