ڈیرہ بگٹی،28مئی(اے پی پی): یوم تکبیر کی مناسبت سے ماڈل سکول ڈیرہ بگٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں قبائلی عمائدین اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قبائلی رہنما میر لیاقت راہیجہ بگٹی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کے دن دنیا کے نقشے میں پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما میر لیاقت نے کہا کہ 28مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی دھماکے کر کے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا، اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر وطن عزیز کے دفاع سالمیت اور بقا کا ضامن ہے، یہ دن ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔











