نوشہرہ ورکاں، 29 مئی (اے پی پی): ممبر نیشنل اسمبلی اظہر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ 25 سال قبل پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی ریاست بن کر دنیا کے نقشے کا حصہ بنا ، پاکستان کی غیور قوم آج بھی اس فخریہ فیصلے پر ناز کرتی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ناقابلِ تسخیر اور پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جراتمندانہ فیصلے اور محسن پاکستان سائنسدانوں کی کاوشوں کو پوری قوم احترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کا روز پاکستان کے عوام کے لیے سنہری دن تھا جسے یوم تکبیر کے نام پر ہر سال منائے جانے کے تسلسل میں پاکستان کے عوام آج اس روز کو سالانہ تہوار کے طور پر منانے اور سالگرہ کیک کاٹ کر خوشی کو دو بالاء کر رہے ہیں، 25 سال قبل پاکستان دنیا کی ساتویں اور پہلی اسلامی ایٹمی ریاست بن کر دنیا کے نقشے کا حصہ بنا ، پاکستان کی غیور قوم آج بھی اس فخریہ فیصلے پر ناز کرتی ہے جب بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔











