پشاور، 30 مئی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش نے 9 اور 10 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری،نجی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
کامران بنگش نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیطرح 9 اور 10مئی کے واقعات پر شدید افسردہ ہوں، جو واقعہ رونما ہوا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں کہا کہ سرکاری،نجی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،شرپسند عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔











