اوکاڑہ،31مئی(اے پی پی ):ضلع کے مختلف چکوک میں ڈینگی مچھر کا لاروا ختم کرنے کے لیے تلاپیہ بچہ مچھلی سٹاک کی گئی۔بیالوجیکل کنٹرول آف ڈینگی کے سلسلہ میں مختلف گاؤں 53/2L,56/2L اور 26/2L کے کے تالابوں میں تلاپیہ بچہ مچھلی محکمہ فشریز کے تعاون سے سٹاک کی ۔
اس موقع پرغلام کبریا خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اوکاڑہ حافظ محمد عبداللہ ڈسٹرکٹ اینٹومولوجسٹ اوکاڑہ اصغر علی چوہدری سی ڈی سی آفیسر ہیلتھ حافظ محمد حسان ساجد اسسٹنٹ وارڈن فشریز اورمحمد حنیف اسسٹنٹ وارڈن فشریز موجود تھے۔











