ملتان،2جون (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئرعامرخٹک نےترقیاتی منصوبوں کی جلدتکمیل کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا آباد فلائی اوورکی تعمیرکاعمل تیزکیاجائے،حکومت پنجاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر متعدد منصوبوں کے فنڈز جاری کئے ہیں،منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنایا جائے۔
وہ جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پرایکسئین ہائی ویزغلام نبی نے کمشنر عامر خٹک کو بریفنگ میں بتایا کہ 3 ارب سےزائد لاگت کے نادراآباد فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فیز1 کی لینڈ ایکوزیشن کا عمل جاری ہے۔ فیز1 میں پہلے پل کا کام الاٹ کیا جاچکا ہے۔پہلے فیز پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی جسے31 اگست تک مکمل کرلیاجائے گا۔اس کےبعد فیزٹوکی زمین خریداری کاعمل شروع کیاجائے گا۔نادرا آباد فلائی اوورکا مکمل منصوبہ 30 جون 2024 تک مکمل کیاجائےگا۔











