جوہرآباد؛پاک ایران سرحد پر شہید ہونے  والے ملک حسنین اعوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

8

جوہرآباد،03 جون ( اے پی پی ): پاک ایران سرحد پر شہید ہونے  والے بہادر فوجی جوان ملک حسنین اعوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، شہید ملک حسنین کی نماز جنازہ ان کے آبائی چک 45 ایم بی( جوہرآباد) میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ سول فوجی افسران اور عمائدین علاقہ نےشر کت کی۔

 شہید کی میت کو فوج دستہ نے الوداعی سلامی دی۔ شہید جسنین اعوان کی قبر پر صدر مملکت، چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

 شہید حسنین کی چھ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی بیوہ ،والدین، دو بھائی اور دو بہنیں سوگوار خاندان کا حصہ ہیں۔