کوئٹہ 6جون(اے پی پی ): گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے لاء کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی لاء کے احاطے میں اکیڈمک بلاک کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن، اور پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج شمس اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے, گورنر بلوچستان عبدالوالی خان کاکڑ نے یونیورسٹی لاء کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جبکہ گورنر بلوچستان کو ادارے کی جانب سے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔
گورنر بلوچستان لاء اسٹوڈنٹس کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے درپیش مسائل ومشکلات دریافت کیے اور ان کے پائیدار حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گورنر نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ میں پہلی مرتبہ پرنسپل کی تعیناتی باقاعدہ شفاف میرٹ پر عمل میں آرہی ہے گورنر بلوچستان نے یونیورسٹی لاء کالج میں ٹرانسپورٹ، آڈیٹوریم، موٹ کورٹ روم، ڈیجٹل لائبریری اور ہاسٹل کے قیام کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔