نوشہرہ ورکاں، 06جون (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں میں نجی کلینک پر لیپرو سکوپک کے زریعے پتے کا کامیاب آپریشن ہو گیا۔ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں لیپرو سکوپک کے زریعے پہلے آپریشن سے تاریخ رقم ھوگئی۔
لاھور کے معروف ڈاکٹر سرجن عثمان اسلام نے نوشہرہ ورکاں میں نجی کلینک پر اپنی خدمات پیش کر دیں اور مہنگے ترین آپریشن انتہائی مناسب پیسوں میں کرنے کا جزبہ لیکر چل رھے ھیں انہوں نے تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال نوشہرہ ورکاں کے سابق ایم ایس اور سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض سے ملکر موضع خان مسلمان کی رھائشی 45 سالہ خاتون کو شدید تکلیف سے نجات کے لیے جدید طرز علاج لیپرو سکوپک سے ایک گھنٹے میں پتے کا کامیاب آپریشن کیا،
عوامی حلقوں نے نوشہرہ ورکاں جیسے پسماندہ ترین علاقہ میں لیپرو سکوپک کے زریعے سستا ترین پتے کے کامیاب آپریشن پر سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض کی کاوشوں اور ڈاکٹر عثمان اسلام کی خدمات کو سراھا ھے ڈاکٹر سرجن عرفان ریاض نوشہرہ ورکاں تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال میں چند سالہ تعیناتی کے دوران ھزاروں آپریشن کر چکے ھیں اور پنجاب بھر میں تحصیل ھیڈ کواٹر ھسپتال نوشہرہ ورکاں کارکردگی حوالہ سے پانچویں نمبر پر ھے ۔











