ڈیرہ بگٹی، 09 جون (اے پی پی):ڈیرہ بگٹی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ ٹیموں کے سخت مقابلوں میں بگٹی ایف سی فٹبال کلب نے ڈفیٹر فٹبال کلب کو شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔
مہمان خصوصی شیر باز بگٹی نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کے میدان کو آباد رکھنا نوجوان نسل کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے ۔
آخر میں مہمان خصوصی نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔











