ملتان،9 جون(اے پی پی): ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے پیش پیش ،سیکٹر انچارج کینٹ انسپکٹر الیاس اور ٹیم ان ایکشن، بروقت کاروائی کر کے شہریوں کو بڑے حادثے سے بچا لیا ۔
گیلانی فلائی اوور پر آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوگیا ،ٹریفک پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت بروقت کارروائی کرکے سڑک پر مٹی ڈال کر سڑک کو صاف کروا دیا اور سڑک کلیئر ہونے تک انچارج کینٹ انسپکٹر الیاس موقع پر موجود رہے، سی ٹی او ملتان نے انسپکٹر الیاس کو شاباش دی۔











