وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

77

لاہور۔11جون  (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں(لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔وزیرِ اعظم  نے دورے کے دوران اسپورٹس کمپلیکس میں دی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیرِاعظم نے عوام کے لیے کھیلوں کی معیاری  سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیرِاعظم نے بالخصوص خواتین کے لیےکھیلوں کے علیحدہ انتظامات پر انتظامیہ کی تعریف کی۔وزیرِاعظم کو کمشنر لاہور کی طرف سے لاہور ڈویلپٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی سپورٹس کے جاری دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیرِاعظم نے جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی خصوصی ہدایت کی۔