اوکاڑہ۔ 11 جون (اے پی پی):اوکاڑہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد فرازکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں،اجلاس میں ڈسٹر کٹ آفیسرانڈسٹری پرائس ویٹس اینڈ میرز خالدجاوید بھٹی نے بازار میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ،سپلائی کی صورت حال سے آگاہ کیا، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی ،صدرمرکزی انجمن تاجران شیخ ریاض انور ،ممبر کنزیومر پروٹیکشن کونسل مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،صدر سبزی منڈی چودھری محمد اشرف ، صدرانجمن قصاباں سرفراز گوگا،جرنلسٹ محمد مظہررشید چودھری تاجر تنظیموں کے نمائندوں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ، ہوٹل مالکان ، محکمہ پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ممبران کی مشاورت سے مختلف اشیاءضروریہ کے ریٹ مقرر کیے گئے ۔











