سکھر؛ کسٹم عملے کی کاروائی ، نان کسٹم پیڈ اشیاءبرآمد

31

سکھر،12جون(اے پی پی):کسٹم عملے نے گولیمار کے علاقے میں کاروائی کے دوران  نان کسٹم پیڈ اشیاءبر آمد کرلیں۔ کاروائی انچارج آصف علی گھمرو اور انسپکٹر شوکت علی کی سربراہی میں کی گئی۔اس موقع پر کسٹم ڈی سی علی حیدر کا کہنا تھا کہ کاروائی ڈی سی کسٹم علی حیدر کی ہدایت پر کی گئی، کسٹم کاروائی میں کشمش، ایرانی دودہ پاوڈر، ایرانی پلاسٹ رول، چائنہ انویئرٹر اور دیگراشیاءبرآمد کی گئیں ، پکڑے گئے سامان کی مالیت2کروڑ ہے۔