سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم کا ڈی جی خان کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

50

ملتان، 13 جون(اے پی پی ):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم نے ڈی جی خان کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے سخی سرور،کوہ سلیمان اور فورٹ منرو میں جاری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر ڈویلپمنٹ سکیموں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے سخی سرور میں 39.709ملین سے جاری واٹر سپلائی کی سکیم،فورٹ منرو میں 250ملین سے جاری روڈ کی بحالی کی سکیم،87ملین سے جاری پی ایچ ای کی سکیم کا معائنہ کیا اور جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کو شفاف انداز سے مکمل کیا جائے، معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سیکرٹری نے  کہا کہ سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے دورہ افتتادہ مقامات پر صاف پانی کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس موقع پر متعلقہ اداروں کے سرابراہان اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔