نوشہرہ ورکاں؛بارش  کے باعث پانچ روز  بعد  موسم خوشگوار

25

نوشہرہ ورکاں،14جون(اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں  آندھی کے ساتھ گرج چمک اور سیاہ بادلوں نے برس کر گرمی کا زور توڑ دیا اور پانچ  روز سے شدید گرمی سے پریشان عوام نے سکھ کا سانس لیا اور بارش کا سلسلہ رات گئے بھی  وقفے وقفے سے جاری رہا، پچھلے پہر نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں 42 درجہ حرارت اور  شدید گرمی سے پریشان عوام گھروں اور تجارتی مراکز میں دبک کر رہ گئے تھے اور سڑکیں سنسان ہو گئیں تھیں موسم گرما کی دوسری  آندھی سے آبادی کا ماحول آلودہ  نظر آنے لگا تھا کہ باران رحمت سے ماحول خوشگوار اور شدید گرمی کا زور لمحوں میں ٹوٹ گیا اور بارش اس قدر  برسی کہ شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ  حالیہ دنوں میں بارشوں سے جہاں انسانوں اور دیگر جاندار مخلوقات کو سکھ کا سانس ملتا ہے وہاں موسم گرما کی اس دوسری  بارش سے زرعی زمینوں میں دھان کی فصل لگانے میں مدد ملے گی۔