ملتان،14جون (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ ایم ڈی اے عیدگاہ تا رشید آباد سڑک کشادگی کیلئے لینڈ ایکوزیشن کرے۔پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے کام شروع کیاجائے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے شہر کی حالت بہتر بنانے بارےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ عید گاہ تا رشید آباد چوک تک 0.75 کلومیٹر سڑک کی 98 فٹ کشادگی پر 1 ارب56 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ رشید آباد چوک تا کمہارانوالہ چوک سڑک امسال سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حصہ ہوگی،3 کلومیٹر سڑک کی کشادگی پر7 بلین روپےلاگت آئے گی، ساڑھے سات کلومیٹر طویل چوک کمہارانوالہ تاچوک سہو سڑک کی کشادگی پر11ارب روپےکاتخمینہ لاگت لگایا گیا ہے۔
کمشنر عامر خٹک نے وہاڑی روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئےورکنگ شروع کرنے کاحکم دیتےہوئے مزید کہاکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نواب پور روڈ کی تعمیر و بحالی کی سکیم پر ورکنگ شروع کرے اور ایکسئین ہائی وے کو قلعہ کہنہ سڑک کے متاثرہ حصہ کی بحالی کا بھی حکم دیا۔
اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران بھی موجودتھے ۔











