ملتان؛ عید قربان کے حوالے سے گرینڈ صفائی آپریشن کی تیاریاں شروع

12

ملتان، 14 جون (اے پی پی ):عید قربان کے حوالے سے گرینڈ صفائی آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اورآلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے لینڈ فل سائٹ کی لیولنگ و اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہدیعقوب نے حبیبہ سیال لینڈپر فل سائٹس پر آپریشن کا افتتاح کیا اور بھاری مشینری کے ذریعے ایک ہفتے میں لینڈ فل سائٹ کو عید قربان کیلئے تیار کرنے کا ٹاسک دیا۔

 انہوں نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید قربان کا فول پروف پلان تشکیل دیا ہے، لینڈ فل سائٹ میں ٹرنچز بنانے سے آلائشیں ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی ۔انہوں  نے مزید کہا عید قربان پر شہریوں کو پاک صاف ماحول فراہم کرینگے۔

سنئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی ،کمپنی منیجزز بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔