ملتان 15 جون (اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا نے واک کی قیادت کی۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ ڈینگی تدارک بارے پی ایچ اے ملتا ن موثراقدامات کر رہا ہے، پارکوں اور گرین بیلٹس پر صفائی اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنیا جا رہا ہے جبکہ ڈینگی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان کی مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی سیل تدارک بارے موثر اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ڈینگی آگاہی کے لیئے پی ایچ اے نے پمفلٹ تقسیم کیئے ہیں، جن میں عوام میں مچھر بارے اہم تدابیر کا ادراک کیا گیا اور شہریوں سے التماس کی گئی کہ پارکوں میں ڈینگی بارے حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور پی ایچ اے سے تعاون کریں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ،ڈائریکٹر ماریٹنگ حافظ اُسامہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حافظ نعیم عباس بھی موجود تھے۔











