پاکپتن، 15 جون (اے پی پی):بر صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ کے 781ویں عرس کی رسومات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سجادہ نشین درگاہ بابا فرید دیوان مودود مسعود چشتی نے دیوان فیملی کے ہمراہ عرس کی پہلی رسم رسمِ چلہ ادا کی،اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد نے رسم چلہ میں شرکت کی۔
رسم چلہ کے موقع پر صدیوں پرانی روائت کے مطابق درگاہ کے سجادہ نشیں دیوان مودود مسعود چشتی نے زائرین میں روایتی تبرکات تقسیم کئے،مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔عرس کی بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی ہے جو پانچ محرم کو ادا کی جائے گی۔











