تھرپارکر، تیز ہواﺅں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری

7

 

 تھرپارکر،15 جون(اے پی پی ): تھرپارکر سمیت مٹھی، ڈیپلو ،اسلام کوٹ اور گرد نواح میں تیز ہوا ﺅں کے ساتھ ہلکی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے امکانی طوفانی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے ۔