ملتان، حکومتی ہدایات کے مطابق اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کا انعقاد

49

ملتان، 15 جون ( اےپی پی): آج ورلڈ ڈینگی ڈے منایا جارہا ہے۔ گورنمنٹ شاہ رکن عالم کالونی میں ڈینگی مہم کے حوالے سے حکومتی ہدایات کے مطابق اینٹی ڈینگی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، شعور و آگاہی کے لیے پرنسپل عنایت علی قریشی کی زیر صدارت سیمنار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی محمد قمر لودھی ڈاویجنل ڈرایکٹر نظامت تعلیمات تھے۔ مقررین فہیم اختر سمرا صابر ندیم عبدالمان اور وقاص قریشی ڈاکٹر اقبال خان اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہے۔ سیمنار کے بعد اس ظمن میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و ٹیچر نے حصہ لیا۔ اس ڈے کے موقع پر درجہ چہارم کے ملازمین نے سکول کی صفائی و ستھرائی بھی کی۔