اسلام آباد، 15 جون (اے پی پی ): لوک ورثہ میں پانچ روزہ ثقافتی میلہ شروع ہوگیا ہے ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، انجینئر امیر مقام نے میلے کا افتتاح کیا۔
میلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی ورثے اور روایات کی عکاسی کی گئی ہے۔ میلے میں لوک فنکار، دستکار اور موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، روائتی رقص اور لوک موسیقی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
وفاقی سیکرٹری براۓ قومی ورثہ و ثقافت، فارینہ مظہر نے بھی میلے کا دورہ کیا،ثقافتی میلہ چار دن جاری رہے گا۔