ملتان؛ڈپٹی کمشنر کا سرکاری ریونیو واجبات کی وصولی کیلئے الٹی میٹم، نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کی ہدایت

26

ملتان،17 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کا سرکاری ریونیو واجبات کی وصولی کیلئے الٹی میٹم،ریونیو افسران کو نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن  کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا  نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کرکے اشتہارات شائع کرائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر کی  زیر صدارت ہفتہ کو یہاں ریونیو افسران اور اے ڈی ایل آرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل نے واجبات وصولی پر بریفنگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پراپرٹی اور انتقال فیسوں سمیت واٹر ٹیکس ایک ہفتے میں 100 فی صد وصول کیا جائے۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ایف بی آر کے ٹیکسز وصولی کیلئے فیلڈ میں نکلیں۔انہوں نے کہا کہ پراپرٹی رجسٹریشن برانچز میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اصلاحات کی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ ریونیو واجبات جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف ایکشن ہوگا۔