اوکاڑہ؛یونان کشتی سانحہ میں جاں بحق ہونے  والے نوجوان حفیظ شفیق کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی

15

اوکاڑہ،18جون(اے پی پی): اوکاڑہ سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر تھانہ راوی کے علاقہ میں واقع قصبہ جندراکہ کا نوجوان حفیظ شفیق  کی بدقسمتی سے یونان کشتی ڈوبنے کے المناک حادثہ میں جاں بحق  ہونے کی باقاعدہ اس کے گھر والوں کو تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کی غائبانہ نماز جنازہ آبائی قصبہ جندرآکہ میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں  سینکڑوں لوگوں سیاسی سماجی سول سوسائٹی کی تنظیموں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔متوفی حفیظ شفیق کے سوگواران میں تین بیٹیاں ایک بیٹا اور ایک بیوہ شامل ہیں۔

اہلیان علاقہ کے مطابق قصبہ جندراکہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد گروپ کی شکل میں 21مئی کو اوکاڑہ سے روانہ ہوئے جن میں سات دیگر افراد کاشف،علی حیدر، مجاہد،ذیشان علی، نورنگ، کلیم اللہ اور شہباز لیبیا میں رک گئے جبکہ متوفی حفیظ

اکیلا جلدی پہنچنے کی نیت سے کشتی میں سوارہوگیاتھا۔المناک واقع سےعلاقے بھر کی فضا سوگوار ہے۔

اہلخانہ نےوزیراعظم  سے اپیل کی ہے کہ حفیظ شفیق کی یونان سے لاش منگوا کر دی جائےاور مطالبہ کیا کہ حکومت انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔