غذر، 19جون(اے پی پی ):گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں کل سے پانچ سال سے چودہ سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی کھلانے کی مہم کا آغاز ہورہا ہے ۔اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر کے دفتر میں افتتاحی تقریب ہوئی ، رکن گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن غذر فیصل شاکر ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ ، ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر افضل سراج علاوہ سرکاری و سماجی لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب میں سکول کے بچیوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی دے کر مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس حوالے سے فولکل پرسن غذر اسسٹنٹ ایجوکشن آفیسر غذر حاجی احسان اللہ نے کہا ہے کل سے غذر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں پانچ سال سے چودہ سال کے 40 ہزار بچوں کو ماہرین کے زریعے پیٹ کے کیڑوں کی دوائی کھلائی جارہی ہے اور اس حوالے سے تمام ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد کے لیے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔