وزارت بین الصوبائی رابطہ میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم ولادت کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

9

اسلام آباد،21جون (اے پی پی):سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم ولادت کے سلسلہ میں وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تقریب کا انعقاد  کیا گیا ہے، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ  احسان الرحمان مزاری نے ذکاء اشرف کے ہمراہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہیں  اور بینظیربھٹو کی ملک کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔