گوجرانوالہ،21جون(اے پی پی): لیبیا کشتی حادثہ، ایف آئی اے نے 3 جسمانی اسمگلرز کو جوڈیشیل ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کردیا،دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ۔
لیبیا کشتی حادثہ میں ایف آئی اے نے 3 گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے مسرور عاشق کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جبکہ عدالت نے تینوں انسانی اسمگلروں کادو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان محسن ، شرافت اور شہزاذکو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے،تینوں انسانی اسمگلرز لیبیا کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کے ایجنٹ ہیں،انسانی سمگلرز کے خلاف درج مقدمات کی سماعت جاری ہے۔











