بھکر ؛ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،4رکنی اویس بھٹی گینگ گرفتار

20

بھکر ،26 جون  (اے پی پی): ڈی پی او  محمد نوید کی ہدایت پر بھکر پولیس کیجانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ،  ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ انسپکٹر ظہیر عباس خان معہ ٹیم نے 4رکنی اویس بھٹی گینگ گرفتار کرلیا  ہے ۔ملزمان  میں مسمیان اویس ولد شیر بہادر قوم بھٹی سکنہ کلورکوٹ ،اصغر علی ولد ظفر اقبال سکنہ پپلاں ،زوہیب ولد عیسیٰ پپلاں ،عرفان عرف فانی ولد گلزار سکنہ کلورکوٹ کو گرفتار کرلیا  ہے ،ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 7عدد چوری شدہ موٹر سائیکل ،15عدد سولر پلیٹ،2عدد پسٹل 30بور 9،عدد بھیٹر بکریاں،2عدد موبائل فون ،ایک عدد واٹر پمپ کل مالیتی 19لاکھ 30ہزار 500روپے برآمد کرلیے ہیں  جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جاۓ گا ۔