نوشہرہ ورکاں، 27 جون( اے پی پی): ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے 130 دیہاتوں میں دھان کی فصل کی بوائی کا سلسلہ جاری ہے۔علاقے بھر میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر دھان کی فصل کاشت کی جاتی ہے اور دھان کی فصلوں کی بوائی کے وقت نہری پانی کی بلا رکاوٹ اور وافر مقدار میں زمینداروں اور کاشتکاروں کو فرہم کرنے کے لیے نہروں کی بھل صفائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کاشتکاروں کی اس شکایت پر کہ انہیں نہری پانی ٹیلوں پر میسر نہیں ہو رہا ہے، نہروں میں پڑی مٹی آبادیوں کی گندگی، گھاس اور دیگر گندگی کو ترجیح بنیادوں پر صاف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
نوشہرہ ورکاں تحصیل بھر میں نہری پانی تمام زرعی رقبوں پر میسر نہیں ہے اور کاشتکار مہنگی بجلی اور مہنگے تیل پر پیٹر انجن استعمال کر کے فصلوں کی کاشت کرنے پر مجبور ہے اور علاقہ بھر میں چاول کی بہترین قسم سپر باسمتی کے علاوہ 1509 ،سپرفین،اری 86 ،اور دیگر قسمیں کاشت کی جا رہی ہے اور چاول کی فصل کاشتکار کے لیے فی ایکڑ خاطر خواہ منافع کی بنیاد اور خوشحال کاشتکار کی مثال بن گئی ہے۔