نارووال، 27 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کنٹرولر سول ڈیفنس /ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی خصوصی ہدایت پر ایمرجنسی پلان جاری کردیا گیاہے جس کے تحت عیدالضحی کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کی چھٹیاں ختم کرکے اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دےکر تمام متعلقہ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ۔
ڈی او سول ڈیفنس نے کہا کہ بم ڈسپوزل سٹاف و دیگر کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔انہوں نے کہا محکمہ سول ڈیفنس کاخصوصی عملہ عید الاضحی کی نماز کے موقع پر شہر کی بڑی مساجداور امام بارگاہوں پر ڈیوٹی دے گااور عید کی چھٹیوں کے دوران سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور چوبیس گھنٹے سٹاف دفتر میں بنائے گئے کنٹرول روم نمبر 0542920047 میں حاضر رہے گا۔
عاصم ریاض واہلہ نے کہا ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔اس کے علاؤہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر سٹاف کو بکرا منڈی میں بھی تعیینات کیا گیا ہے اور سول ڈیفنس کی خصوصی ٹیمیں شہر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی ہیں۔