قصور؛ضلع بھرمیں عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی،426 مقامات پر نماز عید ادا

26

قصور،29جون(اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع قصورمیں بھی عید الاضحٰی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جارہی ہے،ضلع قصور میں کل 426مساجد،امام بار گاہوں، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے1400سے زائد پولیس افسران و اہلکاران نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

مذہبی سکالرقاری محمدطیب نے ”اے پی پی نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسفہ قربانی پرروشنی ڈالی اور کہاکہ عید الاضحی ہمیں امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کیلئے بے لوث قربانی کا درس دیتی ہے، قربانی عظیم عبادت ہے، حضرت اسماعیل علیہ السلام کی لازوال قربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدقرباں کی خوشیوں میں غرباکواپنے ساتھ شامل کریں،قربانی سنت ابراہیمی ہے۔اس موقع پر غریب و نادار لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ہر صورت شامل کر یں یہ بھی قربانی ہے۔