دیپالپور؛پاسپورٹ بنانے کے لئے نادرہ آفس میں خصوصی کاونٹر کا اجراء کر دیا گیا

25

دیپالپور،04جولائی(اے پی پی ):دیپالپور کی عوام کی مشکلات کے ازالہ کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کا احسن اقدام پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل میں پاسپورٹ بنانے کے لئے نادرہ آفس میں خصوصی کاونٹر کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی ایم این اے راو محمد اجمل خان کی خصوصی کاوش سے منظور ہونے والے پاسپورٹ کاونٹر کا افتتاح انکے صاحبزادے راو سعد اجمل خان نے کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام سے کئے جانے والے فلاحی منصوبوں کےوعدوں کی تکمیل پر یقین رکھتی ہے، دیپالپور کے عوام کی جانب سے پاسپورٹ آفس کے اجراء کا وعدہ بھی مکمل ہو گیا ہے، عارضی طور پر نادرہ آفس میں سپیشل کاونٹر کا اجراء کیا گیا ہے، بلڈنگ مکمل ہونے کے بعد پاسپورٹ آفس منتقل کر دیا جائے گا۔

 اس موقع پر بیرسٹر راو فہد اجمل خان سمیت محکمہ نادرہ ،پاسپورٹ افس کے افسران سمیت مقامی لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔