اسلام آباد،05 جولائی(اے پی پی ): بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی چوتھی سہ ماہی کے وظائف کی تقسیم جاری ہے، بینظیر کفالت کے تحت90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں کو رقم تقسیم کی جا رہی ہے، اب تک52 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں47 ارب سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
وظائف 9000 روپے فی گھرانہ سہ ماہی بنیاد پر تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دیئے جارہے ہیں ۔تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے۔
عید کی تعطیلات کے بعد ادائیگیاں گزشتہ روز (4 جولائی) سے دوبارہ شروع ہوئیں۔
رقم کی تقسیم یا کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائین نمبر 080026477 پر رابطہ کریں۔بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ بذریعہ ایس ایم ایس 8171 پر بھی کیا جاسکتا ہے۔بی آئی ایس پی کی جانب سے کسی اور نمبر سے وصول ہونے والے پیغام پر اعتبار نہ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔











