گلگت،07 جولائی (اے پی پی): ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ان جلسے جلوس اور ریلیوں میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور اقوام عالم سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ شعار اسلام کی بے حرمتی پر سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ۔ان احتجاجی جلسے جلوس اور ریلیاں میں مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور اس ملک کے سفیر کو فورا بے دخل کر دے۔











