عارف والا 07 جولائی ( اےپی پی): ملک بھر کی طرح عارفوالا میں بھی آج نماز جمعہ کے بعد یوم تقدیس قرآن منایا گیا اس سلسلہ میں مختلف سیاسی سماجی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن پاک سے محبت کی تحریریں درج تھیں جبکہ سویڈن مخالف نعرے بھی درج تھے مختلف ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ہماری ریڈ لائن ہے ہم اپنی جان دے کر بھی پاک کتاب کی حفاظت کریں گے مقررین نے۔مزید کہا کہ کسی صورت بھی مقدس کتاب کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے انہوں نے حکومت پاکستان سے فی الفور نوٹس لے کر اعلی سطحی اجلاس بلایا جائے اور سویڈن سے تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے آخر میں تمام مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔











