شیخو پور ؛صفدر آباد میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار،ایک کانسٹیبل زخمی،اسلحہ ،موٹر سائیکل ، نقدی و موبائل فونز برآمد

22

شیخوپورہ،07 جولائی(اے پی پی): صفدر آباد میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار ہوئے جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا۔

 ڈی پی او کے مطابق ڈاکو شاہکوٹ سے ڈکیتی کر کے صفدرآباد کی طرف آ رہے تھے، پولیس نے واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر علاقہ کی ناکہ بندی کر دی اور ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

 پولیس پارٹی کا سامنا ہونے پر ڈاکوﺅں نے قریبی کھیتوں میں چھپ کر فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بڑی حکمت عملی سے دونوں ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا۔

 ڈاکوﺅں کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ خطرناک ڈاکوﺅں کی گرفتاری پر عوام کی جانب سے پنجاب پولیس کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔