چنیوٹ، بھوآنہ میں  تحفظ حرمت قرآن احتجاجی ریلی نکالی گئی

30

چنیوٹ، 07 جولائی ( اےپی پی): بھوآنہ میں  سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کے افسوس ناک واقعہ پر پوری امت مسلمہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے.ملک بھر کی طرح اڈا جامعہ آباد سے بھی تحفظ حرمت قرآن احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے.ریلی کی قیادت صاحبزادہ قمرالحق سیالوی نے کی ہے.ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے.اس موقع پر صاحبزادہ قمرالحق سیالوی کا کہنا تھا کہ سویڈن میں گورنمنٹ کی سرپرستی میں ہونے والے اس قبیح فعل کی مذمت کرتے ہیں اس وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہییے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئے روز مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی جاتی ہے اور مسلمانوں کو اشتعال دلایا جاتا ہے تاکہ انہیں دہشتگرد ثابت کیا جا سکے.صاحبزادہ قمرالحق سیالوی اور پیر سید ذاکر حسین شاہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم ایک خود دار قوم ہیں ہمارے پاس اپنے بے پناہ وسائل ہیں سویڈن جیسے ممالک کی امداد کی ضرورت نہیں لہذا سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے سویڈن کا سفارتخانہ بند کیا جائے.ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے جن سے مسلمانوں کے جذبات مجروح نا ہوں.