دریاخان،07 جولائی(اے پی پی): بولو بولو کیا چاہیے۔ گستاخ قرآن کاسر چاہئے ہماری ریڈلائن قرآن۔ رسول اکرم ﷺ ۔حرمت قرآن پہ جان بھی قربان۔ حافظ قرآن محافظ قرآن بنے۔تقدیس قرآن ریلی میں پورا شہر آمڑ آیا۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر۔یوم تقدیس قرآن کے موقع پردریاخان میں نمازجمعہ کے بعد مکمل ہڑتال جبکہ شہر بھر سے مختلف دینی جماعتوں کے زیر اہتمام ریلیان کلمہ چوک مرکزی مظاہرہ گاہ پہنچی جامع مسجد قدیم فردوس سے مولانا منظوراحمد عکاشہ جامع مسجد بیت المکرم سے نوید احسن نیاز تاجربرادری کی ریلی۔ودیگر ریلیاں شامل ہیں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منظوراحمد عکاشہ زبیر محمود مغل ڈاکٹر محمد اسلم ملک نذیر احمد کھیمٹہ ملک صفدر حسین عاصم نوید احسن نوید چوہدری عبدالستار عمران برکی مولانا عبدالستار علوی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح حکومت پارلیمنٹ میں اپنے مالی مفادات کے بل پاس کررہی ہے اس ہی طرح ریاست کی سطح پر گستاخ قرآن و رسول ﷺ کے خلاف جہاد کا اعلان کرے معاشی صورتحال کی فکر نہ کرے قرآن پاک کے دشمن کے سفیر کو فوری بدر کرے عوام الناس سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے ۔











