مری ؛سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاجی مظاہرہ

55

 

مری، 10 جولائی (اے پی پی):امیر  تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی صاحب کے حکم پر یوسی تریٹ میں سالگراں مری کے مقام پر سویڈن میں  قرآن پاک کی بے حرمتی   کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی جاوید اختر عباسی،امیر یوسی تریٹ مری مظہر رضوی اور تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید اختر عباسی اور عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے  اور سویڈن کی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔