گوجرانوالہ، 10 جولائی (اے پی پی ):کمشنر نوید حیدر شیرازی نے پیر کو یہاں آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی سی فیاض احمد موہل اور دیگر افسران کے ہمراہ موٹروے لنک روڈ کادورہ ہے۔
دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کا کہنا تھا کہ 11 ارب کی لاگت کا یہ منصوبہ حکومت پنجاب کا گوجرانوالہ کے لئے تحفہ ہے، سڑک کی جلد تعمیر میں حائل مختلف مسائل خوش اسلوبی سے حل کر لئے گئے ہیں اور سڑک پر ایف ڈبلیو او زور و شور سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ 330 فٹ چوڑی اور 15.2 کلو میٹر لمبی دو رویہ کا ر پٹیڈ سڑک مو ٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔
کمشنر نے کہا کہ سڑک کو 90 دنوں کے اندر مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ جدید سفری سہولیات سے وقت اور ایندھن کی بچت اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک رش کم ہو گا۔
اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے لیفٹیننٹ کرنل عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کو مقررہ 90 دنوں میں پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔











