ملتان، 10 جولائی (اے پی پی ):ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ پی ایچ اے ملتان نے مون سون شجر کاری کے سلسلے میں پانچ ہزار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں متی تل، ناردرن بائی پاس، چوک کمہارانوالہ اور دیگر گرین بیلٹس پر ایک ہزار سے زائد درختوں کی شجر کاری مکمل کر لی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے متی تل گرین بیلٹ پر شجر کاری کے موقع پر کیا۔آصف رؤف خان نے کہا کہ مون سون شجر کاری مہم میں بھر پور انداز سے درخت لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس کو از سرِ نوآباد کر رہے ہیں، ملتان کی آب و ہوا کے مطابق موافق درختوں کی شجرکاری یقینی بنا رہے ہیں۔
آصف رؤف نے کہا کہ تمام طبقہ ہائے فکر کو شجرکاری مہم میں شامل کریں گے، جن مقامات پر درختوں کی ضرورت ہے وہاں بھر پور شجرکاری کی جائے گی، ماہ اگست تک شجر کاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔











