نوشہرہ ورکاں، 10جولائی( اے پی پی): ڈویژن گیپکو میں طوفانی بارشوں کے باعث بجلی کے ٹیڑھے ہونے والے پولز کو اپنی اصل جگہ اور درست سمت میں بحال کرنے کے لئے گیپکو کی ٹیمیں حرکت میں آ گئیں۔
چیف آفیسر گیپکو گوجرانوالہ جام محمد ایوب خان کے ہدایت اور ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو کی نگرانی میں ہیوی مشینری نوشہرہ ورکاں پہنچ گئی ہے ، تتلے عالی روڈ پر دو مختلف فیڈروں کے مین ہول ٹیڑھے ہونے پر انہیں سیدھا کرنے کے لیے ہیوی مشینری کام کر رہی ہے ۔
ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو کا کہنا ہے کہ گیپکو کمپنی صارفین کے حقوق اور واپڈا تنصیبات کا خیال رکھنے میں غافل نہیں ہے۔











