بہاولنگر،10 جولائی ( اے پی پی ): بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،دریائے ستلج میں انڈیا سے ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی آمد 13 فٹ سے بڑھ کر 16 فٹ ہوگئی ۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ پر پانی کا اخراج 20341 کیوسک ہوگیا ،گنڈا سنگھ پر گزشتہ روز پانی کا اخراج 7741 کیوسک تھا گنڈا سنگھ پر پانی کی آمد میں 12629 کیوسک اضافہ ہوا ہے۔ دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پانی کی آمد 22283 کیوسک ہے ،ہیڈ سلیمانکی سے پانی کا اخراج 11496 کیوسک ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ضلعی انتظامیہ و ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔











