جیکب آباد،11جولائی(اے پی پی): جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جیکب آباد سمیت بلوچستان اور دیگر
ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ،صدر تھانے کے ایس ایچ او اختر ابڑو اور ان کی ٹیم کی حمایت میں ریلی ضلعی دفتر جے یو آئی سے پریس کلب تک نکالی گئی ،ریلی میں جے یو آئی کارکنان اور شہری شامل تھے، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
ریلی شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب جیکب آباد پہنچی جہاں مقررین نے کہا کہ جیکب آباد میں مٹھو گینگ کے سبب جاگیر کا بڑا علاقہ نو گو ایریا بنا ہوا تھا اور این جی اوز بھی وہاں کام کے لیے نہیں جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مٹھو گینگ کا خاتمہ ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ اور اس کی ٹیم کی بہتر کارکردگی کی بدولت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس ایس پی جیکب سمیر نور چنہ سماجی برائیوں کے خاتمے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرینگے۔











