قصور،11جولائی(اے پی پی): دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی۔ریسکیو ذرائع نے“اے پی پی” کو بتایا کہ قصور ریسکیو 1122 دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں میں 9 مختلف مقامات پر کیمپ لگا کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ریسکیو 1122 گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1900 لوگوں کو بوٹ ٹرانسپورٹ سروس مہیا کر چکی ہے، ریسکیو ذرائع نے کہا کہ قصور ریسکیو 1122 سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔











