رینالہ خورد؛ ممکنہ سیلاب کے پیش نظردریائے راوی کنارےفلڈ ریلیف کیمپ قائم

23

رینالہ خورد،11 جولائی (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر ضیااللہ نے بتایاہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظردریائےراوی کنارے آبادموضع مپالکے میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیاگیاہے۔ فلڈ ریلیف کیمپ ، ریسکیو 1122 زراعت، ہیلتھ اور لائیو اسٹاک کی جانب سےلگایا گیا ہے ۔ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیاجائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دریائے راوی میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کےلٸے تمام ریسکیو  ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔