ٹیکسلا،13 جولائی (اے پی پی ):ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ایجوکیشن سٹی میں نویں اوپن ہاؤس اور جاب فئیر کا انعقاد کیا گیاجس میں طلباء کی جانب سے ایک سو اڑتیس پراجیکٹس پیش کئے گئے۔تقریب میں پچاس کے قریب صنعتی پیشہ ور افراد اور نمائندوں نے شرکت کی جبکہ پندرہ سے زائد کمپنیوں نے موقع پر ہی طلباء کے انٹرویوز کیے اور طلباء کو نوکریوں کی پیشکش کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین بورڈ آف گورنر ہائی ٹیک میجر جنرل شاکر اللہ خٹک تھے،جنہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور طلباء کی جانب سے پیش کئے گئے پراجیکٹس پر خوشی کا اظہار کیا۔